ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرکے منظور کیے گئے فوجداری قوانین، انڈیا الائنس پارلیمانی نظام پر بلڈوزر نہیں چلنے دے گا: ملکارجن کھرگے

ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرکے منظور کیے گئے فوجداری قوانین، انڈیا الائنس پارلیمانی نظام پر بلڈوزر نہیں چلنے دے گا: ملکارجن کھرگے

Mon, 01 Jul 2024 12:48:15    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے پیر کو کہا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کو معطل کرکے فوجداری قوانین زبردستی منظور کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس پارلیمانی نظام پر بلڈوزر نہیں چلنے دے گا۔ کانگریس صدر نے پی ایم مودی پر بھی حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان دنوں پی ایم مودی اور بی جے پی کے لوگ آئین کا احترام کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔

کانگریس کے قومی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ انتخابات میں سیاسی و اخلاقی جھٹکے کے بعد مودی اور بی جے پی والے آئین کا احترام کرنے کا خوب دکھاوا کر رہے ہیں، مگر سچائی یہ ہے کہ آج سے فوجداری نظام انصاف کے جو تین قوانین نافذ ہو رہے ہیں، وہ 146 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر کے زبردستی منظور کیا گیا ہے۔ انڈیا الائنس اب یہ ’بلڈوزر انصاف‘ پارلیمانی نظام پر نہیں چلنے دے گا۔

واضح رہے کہ پیر سے ملک میں تین نئے فوجداری قوانین انڈین جسٹس کوڈ، انڈین سول ڈیفنس کوڈ اور انڈین ایویڈینس ایکٹ نافذ ہو گئے ہیں۔ یہ قوانین گزشتہ سال پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے تھے۔ جس وقت یہ قوانین پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہوئے تھے اس وقت اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے کافی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، جس کے بعد کانگریس اور ٹی ایم سی سمیت کئی پارٹیوں کے درجنوں ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔


Share: